پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل ، ظاہر جعفر کے علاوہ 11 افراد مجرم قرار

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل ہو گیا، ظاہر جعفر کے علاوہ 11 افراد مجرم قرار دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے نور مقدم کیس کا ابتدائی چالان مکمل کر لیا ہے، جو پیر کو عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا

نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیا گیا ہے، ملزم کے والدین اور تھراپی ورک کے مالک اور ملازم بھی مجرم قرار دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر چالان میں 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، 5 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ 2 ہفتے بعد موصول ہوگی، جس کے بعد مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ درخواست گزاروں نے ایڈیشنل سیشن جج سے حقائق چھپائے، مرکزی ملزم کے ضمنی بیان کی روشنی میں ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو نامزد کیا گیا، مدعی کے ضمنی بیان کی روشنی میں تھراپی ورکس کے ملازمین ملزم نامزد ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پولیس رکارڈ کے مطابق تھراپی ورکس کے ظاہر ظہور نے شریک ملزم ذاکر جعفر کے کہنے پر اپنی ٹیم کو بھیجا، مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 6 ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ کسی دوسرے جج نے کیا؟ اس پر بیرسٹر قاسم نواز نے بتایا کہ جن ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں، وہ فیصلہ کسی اور جج نے سنایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…