پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

افغانستان سے امریکی انخلا ء، پاکستان نے مددکے لیے ہاتھ بڑھا دیا

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوج کے فوری انخلا ء کے لیے پاکستان نے لاجسٹک مددکے لیے ہاتھ بڑھا دیا ہے ،لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں تمام تر وی آئی پیز ہوٹلز کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے جاری کرکے فوری بکنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا گیا

،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دیدیا ،ہوٹلز،گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اوررینجر کے سپرد کر دی گئی۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے درخواست کی تھی کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان مدد کرے اور جس پر پاکستان نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہزاروں امریکی و نیٹو اور شہریوں کو پاکستان لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتیس اگست تک امریکہ اور نیٹو افواج کا حتمی انخلا ہونا تھا اور اس پر افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج ابھی تک تیاری کے عمل میں ہیں اور دوسری جانب گزشتہ روز کابل ائرپورٹ پر حملہ سے بھی مزید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،اس حوالہ سے سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ میں گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ،اور بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ تمام پرائیویٹ ہوٹلز وموٹلزاور گیسٹ ہائوسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے بک شدہ کمرے فوری طور پر خالی کروائے اور مزید اکیس ستمبر تک کوئی بکنگ نہ کرے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص انور کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے بعد اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو فوری خالی کرانے کا شروع کر دیا گیا ہے،معلومات کے مطابق ہوٹلز،موٹلزاور گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اور رینجر کے سپر دکی گئی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…