کابل (آن لائن )ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان خواتین کو کام پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو ذبیح اللہ مجاہد نے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ خواتین کو گھروں میں بند اور برقعہ پہننے پر مجبور کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو سفر کی اجازت ہو گی، تاہم تین دن سے زیادہ کا سفرمرد سرپرست کے ہمراہ کرنا ہوگا۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان خواتین پر سختی نہیں کر رہے، خواتین حجاب کے ساتھ اپنے اپنے کاموں پر واپس آ سکیں گی۔