اسلام آباد (این این آئی)ٹوکیو اولمپکس کے بھارتی گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نفرت انگیز بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔ارشد ندیم نے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیولن (نیزہ) اپنے پاس رکھنے کو بے بنیاد قرار دیدیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کاجیولن رکھنے کا الزام ’مضحکہ خیز‘ قرار دیدیا۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کے ساتھ جویلین کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، مقابلوں کے وقت سب جویلین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں ، پرسنل جویلین بھی انتظامیہ کے حوالے ہوتی ہیاور کوئی بھی استعمال کرسکتاہے۔نیرج چوپڑا نے واضح کیا کہ ارشد ندیم سے جویلین لینے کی بات کو میڈیا نے غلط رنگ دیا۔انہوں نے بھارتی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کی بات کو اپنے ایجنڈے کا رنگ دے کر پیش مت کریں، ہم سارے جویلین تھروور آپس میں بہت محبت سے رہتے ہیں۔