پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی ، طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )افغان طالبان نے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کو فعال رکھنے کے لیے ترکی سے تعاون مانگ لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے مدد کی درخواست

سے متعلق تصدیق نہیں کی تاہم ترکی کے 2 اعلی حکام نے اس کی تصدیق کی ۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان یہ اصرار کررہے ہیں کہ دیگر ملکوں کی طرح ترکی بھی اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلالے لیکن افغان طالبان کا یہ مطالبہ کسی بھی مشن کو پیچیدہ بنادے گا۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی درخواست کی منظوری یا اسے مسترد کرنا ایک مشکل فیصلہ ہے۔افغان تعاون کی اپیل سے متعلق ایک اور ترک افسر نے کہا کہ افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست تک ہے ، اس کے بعد ہی صورت حال کو طالبان کی درخواست کا فیصلہ کیا جائے گا۔ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق متعدد ملاقاتوں، درپیش صورتحال اور شرائط کے جائزے کے بعد افغانستان سے ترک مسلح افواج کے انخلا کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترک مسلح افواج انہیں تفویض کردہ فریضے کی کامیاب ادائیگی کے فخر کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہزار 400 ترک فوجی کابل ائیر پورٹ کے تحفظ اور نظم و ضبط پر مامور ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…