ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم آج 3 سال کی حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے شہروں میں بڑی بڑی سکرین لگا کر خطاب براہ راست نشر کیا جائیگا

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا معاملہ ،وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے، پاکستان تحریک انصاف کا عوام کو اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر

میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ملک بھر میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان کارکنان پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی سکرینیوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی، وزیراعظم کے خطاب کی براہِ راست نشریات کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی ، گلگت، ملتان اور حیدرآباد میں بھی بڑی سکرینوں پر وزیراعظم کا تاریخی خطاب دکھایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل و مقامی قائدین، کارکنان اور عوام کے ہمراہ ان شہروں میں طے شدہ مقامات پر وزیراعظم کا براہِ راست خطاب سنیں گے ، دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخرسے رکھ سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پرعوام کو جوابدہی کرتی رہیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے تین سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…