ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

طالبان نے ڈالر اور نوادرات افغانستان سے باہر بھیجنے پر پابندی لگادی خلاف ورزی پر سخت سزا دینے کا اعلان

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)طالبان نے ڈالر اور نوادرات افغانستان سے باہر بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان شہری ڈالر اور نوادرات کو افغانستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے منتقل کرنے سے گریز کریں۔ ذبیح اللہ مجاہدنے

بتایاکہ خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ سامان ضبط کرلیا جائیگا اور ایسے افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔علاوہ ازیں افغانستان سے غیرملکی افواج کے 31 اگست تک انخلا کو مکمل کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں، سیکڑوں امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ بھی کابل سے روانہ ہوگیا ہے۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں امریکی فوجی افغان دارالحکومت پہنچے تھے۔طالبان کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ 31 اگست تک امریکا اور برطانیہ اپنا انخلا مکمل کریں اور اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔غیرملکی افواج نے انخلا تیز کردیا ہے اور سیکڑوں امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ بھی کابل سے روانہ ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی امریکی فوجیوں کی روانگی کی تصدیق کی اور کہا کہ فوجی دستے کے جانے سے افغانستان میں امریکی مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ کا کہناہے کہ افغانستان سیتقریبا تمام برطانوی شہریت رکھنے والے افراد کا انخلا ہوچکاہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک 9 ہزار سے زائد افراد کو برطانیہ پہنچایاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…