ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

”کابل زور بازو سے فتح کیا، پاکستان کا کوئی کردار نہیں“ طالبان نے مقبوضہ کشمیر پر بھی موقف واضح کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش ہوئی تو روکیں گے، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں

کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، داعش ختم ہوچکی اس کا وجود اب افغانستان میں نہیں رہا۔ترجمان طالبان نے کہاکہ مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے،کسی تنظیم نے افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی تو روکیں گے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ سویت دور سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ، جبکہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، طالبان کا کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،کابل اپنیزور بازو سے فتح کیا۔ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے پر نہیں حقائق پر ہوگی، ہم پاکستان سے دوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں، دنیا سے اصولوں کی بنیاد پر رابطے بڑھانا چاہتے ہیں ،یہ مناسب نہیں ہوگا کہ دنیاہمیں تسلیم نہ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…