نیو یارک ( آن لائن ) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستا ن میں کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے افغان عوام کیلئے ان کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے۔انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں عملے کے تحفظ اور افغان عوام کی مدد کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔دوسری جانب ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق عالمی بینک افغانستان کو 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔