فیصل آباد(آن لائن)اویس نگر میں پندرہ سالہ لڑکی کو اسکے منگیتر نے اپنے دو ستوں سے ملکر اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ‘ مغویہ (م) میں ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر واپس لوٹ آئی ‘ پولیس چھ روز گزرنے کے باوجود ملوث ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی ‘ بتایاگیاہے کہ اویس نگر 224ر ب کے رہائشی مرزا سلیم کی پندرہ سالہ بیٹی (م)کی منگنی علاقہ اقبال کالونی ایچ بلاک کے رہائشی سیف ولد غلام علی سے ہوئی تھی جسے اغواء کرکے بیس اگست کو سیف اپنے دیگر دوستوں بلال ‘ ذیشان اور طیب کے ہمراہ گاڑی میں مری لے گیا ‘ جہاں ملزمان اسے شراب پلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ‘ اس دوران ملزمان اسکی نازیبا ویڈیو بھی وائر ل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ‘ بعدازاں ایک روز بعد (م )ملزمان کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئی ‘ پولیس نے وقوعہ کے تین روز بعد ملوث چار ملزمان کیخلاف زیادتی کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔