جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سلمان خان کو ایئرپورٹ پر روکنے والا سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلو میاں کو ممبئی ایئرپورٹ پر تلاشی کے لیے روکنے والا سی آئی ایس ایف کا اہلکار مشکل میں پڑگیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان چند روز قبل اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ”ٹائیگر3” کی شوٹنگ کے لیے ممبئی ایئرپورٹ سے

روس روانہ ہوئے تھے۔ تاہم روس جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار اے ایس آئی سومناتھ موہانتے نے سلومیاں کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا تھا۔سلیو میاں کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے، لیکن اب یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ اس نے سلومیاں کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق موہانتے کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ اس نے میڈیا سے بات چیت کی اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس میں مزید کہا جارہا ہے کہ اے ایس آئی موہانتے کا موبائل فون اس لیے ضبط کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے مزید بات چیت نہ کرسکے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان اپنی ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے روس جانے کی غرض سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان سے تصویر کی فرمائش کرنے لگے۔ جب ہجوم زیادہ بڑھ گیا اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تو ایئرپورٹ پر موجود سی آئی ایس ایف کے اہلکار نے سلومیاں کو سیکیورٹی کلیئرنس کی تکمیل تک سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…