ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان نے پی آئی اے کی 3 پروازیں روک دیں

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )طالبان نے پی آئی اے کی 3 پروازیں روک دیں۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل سے افغان باشندوں کو نکالنے کی

یورپی یونین کی درخواست مستر د کر دی ہے اس حوالے سے پی آئی اے کی تین پروازوں کو ان مسافروں کو لے جانے سے روک دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کا افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن پیر کو منسوخ ہوگیا، کابل کے لیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تین پروازیں روانہ کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آپریشن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پرعارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پی آئی اے حکام سے جن مسافروں کے فضائی سفر کے لیے درخواست کی ہے وہ تمام کے تمام افغان شہری ہیں۔قبل ازیںپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کیلئے اتوار کو فلائٹس آپریٹ نہیں ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کو کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے ضروری سہولیات موجود نہیں ہیں۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ انتظامات نہ ہونے پر کابل کیلئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…