پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر10 مسلمان نوجوان گرفتار

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اجن(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر10 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے مدھیہ پردیش کے علاقے اجن میں محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 10افرادکو گرفتارکیا اوران میں سے چار افراد پر کالا قانون نیشنل سیکیورٹی ایکٹ لاگوکیاگیاہے۔ یہ گرفتاریاں آر ایس ایس کے انتہاپسندوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کے بعدعمل میں لائی گئیں جس میں انہوں نے پاکستان کا پتلا نذرآتش کیا اور 19اگست کو گیتا کالونی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اجن کے سپرانٹنڈنٹ پولیس ستیندر شکلا نے ذرائع ابلاغ کو تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چار افراد پرنیشنل سیکیورٹی ایکٹ لاگوکیاگیا ہے جو مبینہ طور پر نعرے لگانے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے ملزموں کے نام نہیں بتائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کلیکٹر نے پولیس کی سفارش پر چار افرادپر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ لاگوکیاہے۔ ستیندرشکلا نے کہا کہ پولیس نے نعرے لگانے پر ابھی تک دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…