ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایف آئی اے میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کب ہونگے؟اعلان کردیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )میں بھرتی کے لئے 13 لاکھ درخواستوں پر پہلے مرحلہ میں فزیکل ٹیسٹ آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہوں گے۔ملک بھرمیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کی

مختلف کیٹگری میں 1139 خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 13 لاکھ درخواستوں پر پہلے مرحلہ میں فیزیکل ٹیسٹ ستمبر سے شروع ہوں گے، ٹیسٹ کے لئے رواں ہفتے امیدواروں کو کال لیٹرز جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔ جو افراد فیزیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے صرف انہیں ہی تحریری ٹیسٹ کے لئے کال لیٹرز جاری کئے جائیں گے اور تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے افراد کے مرحلہ وار انٹرویوز، میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے میں سب انسپکٹر کیلئے 65، کانسٹیبل کے لئے 596، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لئے211، اسٹینو ٹائپسٹ کے لئے 45، جونیئر کلرک کے لئے 24، نائب قاصد کے لئے50، ڈسپیج رائیڈر کے لئے 4، چوکیدار کے لئے 14، اسسٹنٹ کے لئے 17، کانسٹیبل ڈرائیور کے لئے 41 ، کک کے لئے 3 ، اسٹاف کار ڈرائیور کے لئے 11، خاکروب کے لئے 25 اسامیاں اور لوئر ڈویڑن کلرک کے لئے 34 اسامیوں پر پہلے مرحلہ میں فیزیکل ٹیسٹ لئے جائیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…