ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عجیب و غریب طریقے سے مشہور ہونے والے ان 3 ٹک ٹاکرز کے بارے میں جانئے

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ٹک ٹاکر جوڑا اس وقت کافی مشہور ہو گیا، جب مقامی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے محض فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اپنے شوہر کی موت کی خبر ویڈیو کی صورت میں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی

فصیلات کے مطابق پہلے تو فالوورز نے موت پر افسردگی کا اظہار کیا، مگر جب بھانڈا پھوٹا تو معلوم ہوا کہ اہلیہ نے مھض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اور شہرت کی غرض سے یہ ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ہماری ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر کچھ اکاؤنٹ ایسے بھی ہیں جو کہ محض فالوورز اور شہرت کی خاطر غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پو پابندی عائد کی تھی۔اسی پلیٹ فارم پر کچھ ایسے اکاؤنٹ بھی ہیں جو کہ بے ہودہ مواد کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ مزار قائد پر رقص کرتی ایک ٹاک ٹاکر کی ویڈیو نے اس وقت اخلاقی اقدار کی پامالی کی تھی، جب یہ ویڈیو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔ ان خاتون کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ان غیر مہذب ویڈیوز میں پاکستانی معاشرتی اقدار کی ناصرف پامالی ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ہونے والے متعدد واقعات کی وجہ بھی بن رہا ہے، جس میں زیادتی سمیت کئی واقعات شامل ہیں۔۔گزشتہ دنوں لاہور میں پیش آںے والا واقعہ بھی نہ صرف افسوسناک تھا بلکہ اسی وجہ سے پیش آیا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکر اپنے فالوورز سے ملنے مینار پاکستان آئی تھی، جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں موجود گزشتہ کچھ ویڈیوز ایسی ہیں جو کہ ان درندوں کو اپنی طرف مائل کرسکتی ہیں۔ اگرچہ اس واقعہ میں ان 400 افراد ہی کا جرم تھا، مگر ٹک ٹاک پر موجود غیر اخلاقی مواد ان درندوں کو مزید شہہ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن سے ان کے فینز ان سے اس حد تک فری ہوئے۔ اگرچہ جو ہوا غلط ہوا، مگر سوشل میڈیا صارفین اسے پبلسٹی اسٹنٹ کا نام دے رہے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…