پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کابل ایئر پورٹ پر پائلٹس کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل ایرپورٹ پر ایئر ٹریفک سروس سے متعلق پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم نے نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود میں انتہائی کم ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جارہی ہے۔

کابل ایئرپورٹ پر فلائٹس کو ایئر ٹریفک اور معلومات فراہمی کے لیے کنٹنی جینسی کوارڈینیشن ٹیم قائم کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سیفٹی ہدایت نامہ میں کابل آنے اور جانے والی فلائٹس کو زیادہ اونچائی پر فلائنگ کی ہدایت کی گئی ہے، تاحال کابل ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کے لیے انتہائی کم ایئر ٹریفک سروس مہیا ہورہی ہے۔پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم نے کہا ہے کہ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت نہیں ہے لہٰذا تمام جانے والی فلائٹس واپسی کا فیول لازمی رکھیں۔افعان سول ایوی ایشن سے جاری کردہ معلومات مکمل طور اپ ڈیٹ نہیں تمام ایئرلاینز معلومات کو دیکھ بھال کر استعمال کریں۔کابل ایئرپورٹ کے متعلق جاری نوٹم تفصیلات امریکی دفاعی ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، جہاز کے لیے ریمپ سروس صرف 30 منٹ تک مہیا ہوگی، اسی دوران مسافروں کے جہاز میں چڑھنے اور اترنے کا وقت بھی آدھا گھنٹہ مہیا ہوگا۔کابل ایئرپورٹ سے متعلق نوٹم اب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ایشیا پسیفک ویب پیج پر بھی مہیا کرنا شروع ہوگیا۔تنظیم نے ہدایت دی ہے کہ ایئرلائنز کے کپتان اپنے ادارے کے احکامات کو مد نظر رکھ کر عمل کریں، کابل ایئرپورٹ پر فلائٹس کے لیے پہلے سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ٹرانزٹ فلائٹس کو فی الحال کوئی سروس مہیا نہیں ہوگی۔سیفٹی ہدایت نامہ میں پاکستان چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان تاجکستان کابل کی پروازوں کے لیے ایئر ٹریفک کے لیے مربوط کوآرڈینیشن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…