جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر ہمارا عافیہ صدیقی سے تعلق ختم کرادیا بہن پر حملے کے بعد فوزیہ صدیقی پھٹ پڑیں

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ انہیں وکیل کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ پر حملے کا پتا چلا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ حکومت میں عافیہ سے بات ہوتی تھی۔ خط ملتے تھے۔

اب قونصلیٹ نے عافیہ کے خط دینا بند کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ والے کہتے ہیں کہ عافیہ بات کرنا نہیں چاہتی۔حملے سے متعلق انہوں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وکیل نے جب جا کر دیکھا تو انہیں جیل میں ان کے سیل کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعہ کے بعد جب وکیل سے استفسار کیاتو انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کو اس بارے میں لکھا گیا ہے تاہم ابھی تک اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اسلام آباد والے ہمارا عافیہ سے کوئی رابطہ بھی قائم نہیں رکھوانا چاہتے ہیں اور یہ بولتے ہیں کہ عافیہ ہم سے رابطہ نہیں رکھناچاہ رہی، مگر اصل میں ایسا نہیں۔ ہمیں وکیل سے پتا چلا کہ عافیہ خط لکھتی ہے مگر ہم تک بھیجے نہیں جاتے۔ڈاکٹر فوزیہ کے مطابق اس سے پہلی حکومتوں میں ہمارا رابطہ ان سے کرایا جاتا تھا، اس حکومت سے بہت امیدیں تھیں، مگر اس حکومت نے اقتدار میں آکر ہمارا عافیہ سے تعلق ختم کرادیاہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…