منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغان شہریوں کا طالبان کے رویے پر اطمینان کا اظہار

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار (این این آئی)قندھار میں افغان شہریوں نے طالبان کے رویے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں بھی طالبان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے،شہر میں امن و امان اور ٹریفک کا نظام چلانے کے لیے

جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔مقامی افراد نے طالبان کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہیکہ اگر حالات اسی طرح رہے تو سب لوگ خوش ہوں گے۔طالبان کے ڈی آئی جی پولیس ملا منیب نے بتایا کہ قندھار میں انتظامی اور حکومتی خلاء پْر کیاجارہاہے،صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کردی ہیں۔ملا منیب کے مطابق قندھارکے مختلف مقامات سے کئی جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔قندھار کے سکیورٹی انچارج ملا جمعہ نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران شہریوں سے مہذب انداز میں پیش ہونے کی ہدایت ہے، نئی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے قواعد وضوابط جاری نہیں کیے،سیرگاہوں میں لوگوں کو معمول کے مطابق آنے جانے کی اجازت ہے۔سکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ امن وامان میں خلل ڈالنیاور جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائی ہوگی، دیگرعلاقوں کے طالبان کی بھی چیکنگ اور اسناد چیک کی جاتی ہیں، دوسرے علاقوں کے مسلح طالبان کے غیرضروری گھومنے پرپابندی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…