منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران صاحب آپ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن جائیں پھر بھی ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملے گی ،ن لیگ نے وزیراعظم سے کئی سوال پوچھ لئے

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن جائیں تاہم آپ کو پھر بھی ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملے گی۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے بن کر شہبازشریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈیں،

پتہ کرائیں 3.3 ٹریلین منصوبوں میں شہباز شریف نے قوم کے کتنے پیسے بچائے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے ان منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد عمران صاحب خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔اْنہوں نے کہا کہ عمران صاحب! شہباز شریف نے ابھی صرف 3 سال کی آپ کی کارکردگی پر بیان دیا، عمران خان نے اس پر نیب کا نوٹس جاری کرادیا، اتنا خوف؟ 10 ارب کا جھوٹ بولنے پر عمران صاحب آپ نے جو معافی مانگی ہے، پہلے اس کا جواب دیں؟ ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ بی آرٹی کے 126 ارب نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ پر نیب کے نوٹس جاری ہورہے ہیں، عمران صاحب! شہباز شریف پر کھربوں کے الزامات سے اب 40 لاکھ کے گملوں اور پودوں کے الزامات پر آگئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں 3.3 کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا، عمران صاحب شہباز شریف کے کھربوں روپے کے منصوبے اپنی جیب بھرنے کے لیے ٹھیکوں پر دیے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کو عمران صاحب نے کرپشن سے آلودہ کردیا، عمران صاحب کے دور میں جو اینٹیں لگیں وہ بھی کرپشن، لوٹ مار اور اے ٹی ایمز کی نذر ہوگئیں۔اْنہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی نظر پشاور بی آرٹی،

مالم جبہ، ہیلی کاپٹر اور رنگ روڈ پر نہیں جاتی، چیئرمین نیب کی نظر آٹا، چینی، ایل این جی اسکینڈلز اور بنی گالہ کے ناجائز محل کی طرف نہیں جاتی۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ 35 سے 90 روپے آٹا، عمران صاحب کتنے پیسے کھائے ہیں؟ شاہد خاقان، مفتاح 8 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی خریدنے پر سزائے موت کی چکی میں ڈال

دئیے گئے۔اْنہوں نے سوال کیا کہ عمران صاحب 35 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی خریدنے پر کتنے پیسے کھائے ہیں؟ 52 روپے کلو چینی 120روپے کرکے عمران صاحب کتنے پیسے کمائے؟ ترجمان مسلم لیگ نے پوچھا کہ 126ارب روپے کی بی آرٹی کے کھڈوں میں عمران صاحب کتنے پیسے کمائے ہیں؟ خام فولادکے منصوبے کو بندکرکے، رنگ روڈ کے منصوبے سے عمران صاحب کتنے پیسے کمائے؟ ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…