پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے، چین

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے گوادر میں کئے گئے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔جاری اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ

گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں دو مقامی بچے جاں بحق اورایک چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔اعلامیئے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔چینی سفارت خانے کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔چینی سفارت خانے نے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے موثر سیکیورٹی کے لیے موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔اپنے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…