لاہور (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟،عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچے اور آٹھ کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں ،عمران صاحب آپ نے لنگر والے ٹرک کا نہیں
ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا ۔ لنگر ٹرک کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کرکہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟۔مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد پر پہنچا دی اور کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟۔عمران صاحب آٹے میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے سوا 200 ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟۔عمران صاحب چینی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے 400 ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟۔عمران صاحب ایل این جی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے 122 ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟۔عمران صاحب دوائی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے 500 ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟۔آٹا چینی کھانے پینے کی اشیاء� مہنگی کرکے عوام کے سامنے اب نیا ڈرامہ کررہے ہیں؟،بائیس کروڑ عوام کاحق دینے کے بجائے پندرہ سو کو روٹی کھلا کر اپنی تشہیر کا اس سے بھونڈا اورکوئی ہتھکنڈہ نہیں سوجھا کیا؟ ۔دو کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور ایک ٹرک؟۔عمران صاحب آپ نے پچاس لاکھ لو گ بے روزگارکردئیے اور لنگر کا ایک ٹرک؟۔انہوں نے کہنا کارخانوں اور مزدوری سے روزگار کمانے والوں کو لنگر پر بٹھا دیا۔