دبئی(این این آئی)حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خیراتی اداروں اور انسانی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کوان کی کوششوں اور قربانیوں کیاعتراف میں گولڈن ویزے کی پیش کش کرے گا۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان شیخ محمد نے انسانی کارکنوں کو طویل مدت کے اقامتی ویزے دینے کے لیے کیا
۔انسانی ہمدردی کا عالمی دن ہرسال 19اگست کومنایاجاتا ہے تاکہ انسانی کارکنوں کے کام کا احترام کیا جاسکے اور انسانی مقاصد کے لیے کام کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔شیخ محمد نے ،جومتحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم بھی ہیں،کہاکہ عالمی یوم انسانی کے موقع پر ہم متحدہ عرب امارات میں بے لوث ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمارا ملک دنیا کیسب سے بڑے انسانی مراکزمیں سے ایک ہے،ہم خیراتی اداروں اورامدادی پیشہ ورافراد کی امداد کا اعلان کرتے ہیں جنھوں نے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امدادی کارکن متحدہ عرب امارات کے سفیراور رول ماڈل ہیں۔وہ ہم سب کے لیے قابل فخر ہیں۔خیرات اماراتی معاشرے اور ثقافت کا بنیادی جزو ہے اور ہم اگلے 50 سال میں سب سے زیادہ متحرک انسانی منزل بننے کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یواے ای نے ہمیشہ متاثرکن انسانی اقدامات کی قیادت کی ہے اور ان پرعمل درآمد کرنے والوں کو بااختیار بنایا ہے اور ملک کے قیام کی گولڈن جوبلی کے سال میں وہ آیندہ پانچ دہائیوں میں انسانی کوششوں کا عالمی رہنما بننے کا خواہش مند ہے۔شیخ محمد نے یواے ای کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 2011 میں دبئی انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی)قائم کیا تھا اور یہ انسانی مقاصد کی قیادت کی کوششوں کی ایک مثال ہے۔