ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکا نے گرین سنگل دیدیا

datetime 20  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی ) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہاہے کہ ہماری طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، طالبان کمانڈر سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ گزشتہ روز وزیر دفاع دفاع لائیڈ آسٹن اور

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے صدر جو بائیڈن کو افغانستان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جس میں امریکی شہریوں کے انخلا کو جلد مکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں امریکی چیف آف اسٹاف مارک ملی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال خطرناک ہے، ہمارا مقصد انخلا مکمل ہونے تک کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے تاہم اس دوران اگر طالبان نے حملہ کیا تو ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کی سیکیورٹی کے لیے افواج موجود ہیں، اس کے علاوہ ائیرفورسB52 اور ایف 17 جنگی طیاروں کے ساتھ ہر طرح کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان سے نہ صرف امریکی شہریوں کا انخلا مکمل کریں گے بلکہ ہماری افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو بھی بحفاظت باہر نکالا جائے گا، یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہم ان کی مدد کریں جب کہ ہماری طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے طالبان کمانڈرز سے بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…