پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کے آنے کے بعد بھارت اور افغانستان کی تجارت روک دی گئی

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ہی اس کے اثرات دیگر ملکوں پر دکھائی دینے لگے ہیں۔ افغانستان سے بھارت کو ہونے والی درآمدات اور برآمدات فی الحال بند ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او)کےڈائریکٹر جنرل اجے ساہی نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے پاکستان کے ٹرانزٹ روٹ کے ذریعہ بھارت آنے والے کارگو کی آمدورفت روک دی ہے۔ اس طرح بھارت کو درآمدات پوری طرح بند ہو گئی ہیں۔اجے ساہی کا کہنا تھاکہ افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر ہماری قریبی نگاہ ہے۔وہاں سے بھارت کو درآمد ہونے والی اشیا پاکستان کے راستے ہو کر آتی ہیں۔ چونکہ فی الوقت طالبان نے پاکستان جانے والے کارگو پر روک لگادی ہے اس لیے بھارت کو ہونے والی درآمدات بھی بند ہو گئی ہیں۔ایف آئی ای او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ درحقیقت بھارت افغانستان کے سب سے بڑے پارٹنرز میں سے ایک ہے۔ سن 2021 میں افغانستان کے ساتھ اندازا ہماری برآمدات 835 ملین ڈالر اور درآمدات کا 510 ملین ڈالر کے قریب رہنے کا امکان ہے۔بھارت نے افغانستان میں تجارت کے علاوہ بھی دیگر شعبوں میں کافی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بھارت نے افغانستان میں تقریبا 400 منصوبوں پر لگ بھگ تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…