اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک سینئر چینی عہدیدار نے سابق امریکی صدر جارج بش کی 20 سال قبل طالبان کے خاتمے کا اعلان پر مبنی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بش کے اس دعوے کا مذاق اڑایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے
ترجمان لیجیان ژا نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں 20 سال قبل انہیں طالبان تحریک کے خاتمے کا اعلان کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق بش کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکا کے طویل عرصے تک دنیا کا اخلاقی جج رہنے کے بعد اسے معلوم ہونا چاہئے کہ وہ ہر چیز کا مالک نہیں ہے۔ افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ بش نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ہماری فوج ، ہمارے اتحادیوں اور بہادر افغان جنگجوں کی کوششوں کے ذریعے طالبان کی حکمرانی ختم ہو گئی ہے، لیکن افغان عوام کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں ہیں۔ ہم اس ملک میں ایک نئے دور کی داغ بیل ڈال رہے ہیں جس انسانی حقوق اور انسانی وقار کا دور دورہ ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے واقعات کی پیش رفت اور طالبان کی جانب سے امریکی حمایت یافتہ حکومت کو کابل سے بے دخل کرنے پر سابق صدر جارج بش نے افسوس کا اظہار کیا۔
Having been a “world moral judge” for a long period, the #US has to know that it is not the master of everything. The #Afghan people have the right to decide their own future. pic.twitter.com/s3iN1NOuxW
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) August 17, 2021