کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔احتساب عدالت نے 30 دن بعد پیش ہونے کا حکم دیدیا۔منگل کوکراچی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے شرجیل میمن کو ملک سے باہر کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پہلے ہی شرجیل میمن کو10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔شرجیل میمن کا بیرون ملک جانا ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔ احتساب عدالت نے 30 دن تک کے بعد شرجیل انعام میمن عدالت کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے وکیل علی واحد ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا شرجیل انعام میمن کی بیٹی امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ بیٹی کی تعلیم کے سلسلے میں باہر جانا ہے اجازات دی جائے۔ 30 دن کیلئے بیرونی ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ نیب کے مطابق شرجیل انعام میمن کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔