منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ 20 ماہ کے بعد سنادیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی دور کے وفاقی ملازمین کی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ 20 ماہ کے بعد سنانے پر وکیل طارق اسد کا عدالت سے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے کلائنٹ فیصلے کے انتظار میں مر گئے اور

فیصلہ آج سنایا جا رہا ہے ۔سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے دور میں وفاقی ملازمین کی بھرتیوں ،ترقیوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،فیصلہ جسٹس قاضی محمد امین نے پڑھ کر سنایا۔عدالت نے کیس میں مختلف ابزرویشن کے ساتھ تمام درخواستیں نمٹا دیں۔وکیل طارق اسد نے عدالت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اج یہ فیصلہ 20 ماہ کے بعد سنایا ہے،عدالت کا یوں تاخیر سے فیصلہ سنانا بہت افسوس کی بات ہے، عدالتی نظام اس حد تک گر گیا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ آپ تقریر کہیں اور جا کر کریں جس پر وکیل طارق اسد بولے تقریر نہیں حقیقت بیان کر رہا ہوں، 20 ماہ میں میرے کلائینٹس فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے مر گئے،عورتیں بیوہ ہو گئیں کسی کو پرواہ نہیں،جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ آپ ڈائس چھوڑ دیں وکیل طارق اسد نے کہا میں بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں تاہم احترام کے باعث جا رہا ہوں جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا آپ کچھ نہیں کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…