پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلم رئیسانی کا پچاس ایکڑ اراضی بلوچستان یونیورسٹی کے نام الاٹ کرنے کا اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)چیف آف سراوان سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی مستونگ سب کیمپس کیلئے پچاس ایکڑ اراضی کی حد بندی کرکے مذکورہ اراضی کو بلوچستان یونیورسٹی کے نام الاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کیمپس مستونگ کی تعمیر نہ صرف علاقے میں تعلیمی انقلاب کا باعث ہوگی بلکہ

معاشی ،سیاسی ،علاقائی سماجی امور پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ گزشتہ روز چیف آف سراوان سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے حلقہ انتخاب اور آبائی علاقے مستونگ کے دورے کے موقع پر بلوچستان یونیورسٹی کے مستونگ سب کیمپس کیلئے “غنجہ ڈھوری” کے مقام پر 50 ایکڑ اراضی کی حد بندی کرتے ہوئے کیمپس کو زمین الاٹ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا مذکورہ اراضی پر جلد مستونگ سب کیمپس کے تعمیراتی کا م کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مستونگ کیمپس ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، کوارڈینٹر سب کیمپس مستونگ ڈاکٹر غلام مصطفی شاہوانی ،نوابزاد میر رئیس رئیسانی ۔ٹکری عبدالحلیم بنگلزئی، میر یوسف بنگلزئی ،ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی ، عبدالحمید ایڈووکیٹ ،حاجی حیات الرحمن بنگلزئی ودیگر بھی موجوو تھے ۔چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مذکورہ اراضی کی حد بندی کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی مستونگ سب کیمپس کی تعمیر نہ صرف علاقہ میں تعلیمی انقلاب کا باعث ہوگی بلکہ معاشی ،سیاسی ،علاقائی اور سماجی امور پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے قبائلی عمائدین ،ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقہ کے معتبرین اور قبائل ضلع میں تعلیمی انقلاب بر پا کرنے کیلئے ایچ ای سی ،بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلراورانتظامیہ کا ہر قدم پر ساتھ دیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…