بدین (این این آئی) باپ پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی عدالت میں اپنے الزام سے دستبردارہو گئی۔ مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی کی وجہ سے الزام عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے والد پر زیادتی کا الزام لگا کر والد کو گرفتار کرانے والی ٹنڈو غلام علی کی رہائشی 16 سالہ ممتا عدالت میں اپنے والد پر لگائے گے زیادتی کے الزام سے دستبردار ہو گئی اور اپنے والد جلال کے ساتھ جانے کی اپیل کی واضع رہے بچی نے مبینہ طور زیادتی کا شکار کا الزام عائد کرنے بچی نے اہلِ محلہ کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا تو خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی کو لڑکی کے ساتھ مکمل انصاف اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیئے جس پر یس ایچ او ٹنڈو غلام علی عاشق علی لنڈ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکہ ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو لیڈی پولیس اسٹاف کی حفاظت لے کر متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کے علاوہ متاثرہ بچی کے میڈیکل چیک کیا گیا اور ڈی این اے سیمپلز لیے گئے۔