لندن(این این آئی)پاکستانی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تازہ بحرانی حالات میں وہ بالخصوص عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں فکرمند ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے عالمی رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے موجوہ حالات پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے وہاں کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہناتھاکہ تازہ بحرانی حالات میں وہ بالخصوص عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں فکرمند ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے موجودہ افغان صورت حال کو انسانی بحران بھی قرار دیا۔