اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای الیون لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزم کو دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،عدالت نے بارہ اگست کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔