ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

’اگر لوگ جانا چاہیں تو جانے کی اجازت دیں، نیٹو کے سربراہ کا طالبان سے مطالبہ

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

برسلز (این این آئی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو کے اتحادی افغانستان سے انخلا کے لیے اضافی طیارے بھیجیں گے ،طالبان سے مطالبہ ہے کہ اگر لوگ جانا چاہیں تو انھیں جانے کی اجازت دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اْنھوں نے کہا کہ

نیٹو افواج کا ’کبھی بھی ہمیشہ کے لیے افغانستان میں رہنے کا ارادہ نہیں تھا‘ البتہ جس رفتار سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے اس نے اْنھیں حیران کر دیا ہے۔سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے اسے ’افغان سیاسی قیادت کی ناکامی‘ قرار دیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ نیٹو کو بھی اس سے سبق سیکھنا ہوگا۔اْنھوں نے کہا کہ یہ مشن کامیاب تھا اور کہا کہ دو دہائیاں ہوچکی ہیں کہ ایک اتحادی ملک ایک ایسے دہشت گرد حملے کی زد میں آیا جس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔اْنھوں نے کہا کہ جو لوگ اب اقتدار میں ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی دہشت گرد اپنے قدم جمانے میں کامیاب نہ ہوں’۔ دنیا دیکھ رہی ہے اور اسے مستحکم اور پرامن افغانستان کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…