ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان کی بدلتی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کو ڈنمارک اور برطانوی وزیر اعظم کا ٹیلیفون

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور ڈنمارک کے وزیراعظم میٹی فریڈ رکسن نے منگل کو ٹیلی فون کیا اور ان سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک کے وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر واضح کیا اور تمام افغان عوام کے تحفظ، سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے جامع سیاسی حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان سے سفارتی اہلکاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملے اور دیگر کے افغانستان سے انخلا کیلئے سہولت کنندہ کے طور پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ ڈنمارک کے وزیراعظم نے افغانستان سے اس سلسلہ میں انخلا کیلئے پاکستان کی حمایت اور امداد پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کو وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے لئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات زور دیا کہ تمام افغانوں کا تحفظ ، سلامتی اور حقوق کا احترام یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیہ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے سفارتی ، بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کے انخلا میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان میں بدلتی صورتحال کے حوالے سے رابطوں میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔دو طرفہ تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے وسیع اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متعلقہ ڈیٹا برطانیہ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم نے بورس جانسن سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…