برسلز (آن لائن )نیٹو افغانستان سے انخلا کیلئے مزید طیارے بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں کی واپسی پہلی ترجیح ہے۔ طالبان افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی مدد کریں۔ افغانستان میں ہمیشہ رہنا کبھی منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں سیاسی اور فوجی ڈھانچہ جتنی تیزی سے ختم ہوا اس کی توقع نہیں تھی۔ افغان قیادت طالبان کے سامنے کھڑی ہونے میں ناکام رہی۔ نئی قیادت یقینی بنائے کہ افغانستان میں دہشتگرد دوبارہ اکٹھے نا ہوں۔ طالبان افغانستان کودہشت گردوں کا مرکز نہ بننے دیں۔ دنیاہمیشہ مستحکم اور پرامن افغانستان کیلئے مدد کرے گی۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں ا?نے کا خدشہ ہمیشہ سے تھا۔ لیکن طالبان کا اتنی جلدی کابل پر قبضہ حیرت انگیز ہے۔ اندازہ نہیں تھا طالبان اتنی جلدی قبضہ کرلیں گے۔سیکریٹری جنرل نے کہا افغان فورسز اپنے ملک کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ دنیا پرامن افغانستان دیکھنا چاہتی ہے۔ہم افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔