منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملاعبدالغنی برادر 20 سال بعد افغانستان پہنچ گئے، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان‎

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر 20سال بعد افغانستان پہنچے اور انہیں افغانستان میں طالبان کی ممکنہ حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانیکا امکان ہے۔طالبان ذرائع کے مطابق طالبان کے قطر سیاسی دفتر میں موجود قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر قندھار پہنچی ہے

جہاں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان روانگی سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قندھار میں قطر سے آنے والے طالبان رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں اور شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کابل میں اقتدار کے خلا کے باعث ملا برادر کو فوری طور اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔طالبان ذرائع کے مطابق فوری طور پر افغانستان کے حکومتی معاملات قندھار سے چلانے کا امکان ہے جبکہ طالبان کے اہم رہنماؤں کو کابل اور دیگر صوبوں سے قندھار پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔طالبان ذرائع کے مطابق قطر سے آنے والے وفد کا پہلے کابل ائیرپورٹ اترنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن کابل ائیرپورٹ پرامریکی فوج کی موجودگی پروفد کو قندھار اترنے کا کہا گیا۔یاد ہے کہ ملا عبدالغنی برادر امارت اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں اور 2020 میں امریکا سے امن معاہدے پر دستخط بھی ملا عبدالغنی برادر نے کیے تھے۔ملا عبدالغنی برادر، ملا برادر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور ان کا تعلق پوپلزئی قبیلے سے ہے جبکہ حامد کرزئی کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے۔ ملا عمر کے انتہائی قابل اعتماد کمانڈروں میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر کو 2010 میں پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا تھا جنھیں 2018 میں رہا کیا گیا جس کے بعد وہ قطر چلے گئے تھے۔خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…