منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف حکومت کے تین سال، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام افراد کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، چینی ، آٹا سمیت گھی اور خوردنی تیل ،دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف حکومت کے تین سالوں کے دوران مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل کرنے والے وزیر اعظم عمران خان اور ا نکی ٹیم ملکی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوز مافیا کا قلع قمع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔تحریک انصاف کے دور حکومت کے تین سالوں میں اشیائے خورونوش کی

قیمتیں عام افراد کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ہیں چینی 55 روپے سے 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 362 روپے مہنگا ہوا ہے ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی جو اگست 2021ئ￿ میں 105 روپے 51 پیسے ہو چکی ہے اسی طرح گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے گذشتہ تین سالوں میں دال ماش 95 روپے 60 پیسے، دال مسور 43 روپے 94 پیسے، دال مونگ اوسط 68 روپے 86 پیسے جبکہ دال چنا 29 روپے77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔تین سال میں بکرے کا گوشت 337 روپے، گائے کا گوشت 169 روپے، دودھ 25 روپے 89 پیسے فی لٹر جبکہ دہی 26 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں لہسن 120 روپے 68 پیسے، برائلر مرغی 37 روپے 91 پیسے جبکہ انڈوں کی قیمت میں 58 روپے 37 پیسے فی درجن اضافہ ہوا۔ملک میں گذشتہ دوہفتوں کیدوران لہسن اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لہسن 70 روپے اورٹماٹر 30 روپے کلو تک مہنگاہوا ہے گوجرانوالہ میں لہسن 70 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 280 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتوں میں لہسن کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا اورلہسن کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔اولپنڈی میں لہسن کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 280 روپے فی کلو تک ہو گئی۔ لاہور اور فیصل آباد میں لہسن دو ہفتوں میں 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ ملتان، بہاولپور اور کراچی میں لہسن 280 روپے، پشاور اور کوئٹہ میں 270 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ٹماٹر دو ہفتوں میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے اسی طرح دیگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے مگر ان قیمتوں پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…