منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان معاملے پر تنہائی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتے عالمی طاقتوں سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے فواد چوہدری

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ افغان معاملے پر تنہائی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، عالمی طاقتوں سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے، دوست ممالک اور افغان گروہوں سے رابطے ہیں، طالبان نے کہہ دیا کہ افغان سرزمین کسی بھی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف حکومت کو تین سال کی تکمیل پر مبارکباد دیتا ہوں ۔

مضبوط ،مستحکم اور ریاست مدینہ کی طرز پرملک آگے بڑھ رہا ہے ۔ منگل کو وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ افغانستان میں پر امن تبدیلی خوش آئند ہے۔ توقع ہے کہ طالبان انسانی حقوق کا خیال رکھیں گے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے حوالے سے تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرینگے۔ عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرینگے۔ افغانستان کے حوالے سے دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم نے واضح مشورہ دیا تھا کہ انتخابات سے پہلے تمام فریقین سے بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو کہا تھا کہ آپ تنہا حکومت نہیں کرسکتے۔ افغانستان میں تبدیلی آئی ہے لیکن اس میں کوئی خونریزی کا واقعہ نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان معاملے پر تفصیلی بات چیت کی، وزیراعظم نے صورتحال پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین نے ابھی تک طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں ہم نے افغانستان کے معاملے میں ایک بنیادی شرط رکھی ہے۔ ہم ترکی، چین اور امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے خود کہا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ طے شدہ بات ہے کہ کسی دہشت گرد کو افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے یکساں نصاب تعلیم پر وزیر تعلیم کو مبارکباد دی ۔ یکساں نصاب تعلیم سے معاشرے میں طبقاتی فرق ختم ہو گا۔ وزیراعظم نے مڈل اور سیکنڈری کی کلاسوں میں سیرت النبی ؐپڑھانے پر زور دیا ہے۔ حکومت نے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا۔ انہوں نے کہا شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ضروری ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے آئندہ 15دنوں میں حتمی فیصلہ کرینگے۔ زارت سائنس و ٹیکنالو جی نے الیکشن کمیشن حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کروایا ہے ۔وز یر اطلاعات نے بتایا کابینہ نے ملک میں کھیلوں کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزارت کھیل کو نئی سپورٹس پالیسی مرتب کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کھیلوں کی تنظیموں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ملک میں کھیلوں کے پورے نظام کو بدلنے کی ہدایت کی ہے۔ اسپورٹس کا ڈھانچہ بہتر کیا جائے گا کھیلوں سے متعلق حکومت نئی پالیسی بنائے گی۔انہوں نے کہا مختلف شعبوں کے پروٹوکول اور سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ پروٹوکول پر آنے والے اخراجات میں کمی کر رہے ہیں۔عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کابینہ کو سرکاری ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت اطلاعات کے 97فیصد ملازمین کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی ادارے کورونا وبائ￿ پر قابو پانے میں بہت معاونت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطللاعات نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم اپنے گھر کے تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…