پشاور( آن لائن )افغانستان صورتحال کے باعث پشاور سمیت ملک بھر میں افغان سفارتخانے اور قونصیلیٹ عارضی طور پر بندکردیئے گئے ہیں پشاور قونصل جنرل کی رہائش گاہ اور پشاو ر قونصیلیٹ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہیں پیر کے ورز ویزوں کی لین دین بھی بند رہی افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پشاوراسلام آباد ، لاہور کراچی ، کوئٹہ میں افغان سفارتخانوں کو بھی جزوی طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ افغان قونصیلیٹ بھی بند کیا گیا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث حیات آباد ، ٹائون ، تہکال ، سمیت دیگر علاقوں میں بھی حکومتی اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔