ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن مان گیا، آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے ، شبلی فراز کا دعویٰ

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)فاقی وزیر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مان گیا، آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران و سیکرٹری شریک ہوئے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو دکھائی گئی ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پریکٹیکل ڈیمو دیا گیا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی موسمی حالات سے مطابقت پر بھی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے فری فیئر اور بناء کسی تنازعے انتخابات پر اتفاق کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ 2023 کے الیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے،ضرورت پڑی توالیکشن کمیشن کے ساتھ مزید میٹنگز کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا چاہے الیکشن ہمارے خلاف آجائیں تاہم الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن ہونا چائیے، مینول الیکشن نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم منصفانہ اور آزادانہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے عہدے داران نے 75 کے قریب سوالات کیئے،کوئی ایسا سوال نہیں تھا جس کا ہمارے پاس جواب نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…