منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا عاشور کے دوران موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محرم الحرام میں من و امان کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی خصوصی اجلاس کی صدارت ہوا

جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ ہوا ۔اجلاس میں عاشورپرامن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی ۔اجلاس کے دوران امن و امان کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔ وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے،عوام کے جان مال کا خیال رکھا جائے؛ سکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی ناں ہونے دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئے تمام تکنیکی اور دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات لئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…