اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ اشرف غنی افغانستان کے کل تک بے تاج بادشاہ تھے بوریا بسترا سمیت وہ پہلے ازبکستان پھر دھکا پڑا مسقط پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ ’’شہنشاہ ایران کی طرح ٹھکانے کی تلاش! کل تک اشرف غنی افغانستان کے بے تاج بادشاہ تھے اچانک بوریا بستر سمیت فرار ہوگئے پہلے ازبکستان وہاں سے دھکا پڑا مسقط پہنچے وہاں سے بھی رخصت کی درخواست پر امریکہ جانا چاہتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی نے فرار سے پہلے افغانوں کو دعائیں دیں زندہ باد نعرہ لگایا آگے بڑھ گئے۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ اشرف غنی کی رسوائی رہتی دنیا یاد رہے گی عالمی میڈیا میں چوٹی کی افغان شخصیات انہیں بزدل، دھوکہ باز ، غدار پکار رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے کہا ے کہ مقبول ترین افغان ٹی وی چینل تولو کے مالک سعد محسنی نے کہا ” اشرف غنی کی قبر پر افغان سو سال تھوکیں گے” ،انکا کہنا تھا کہ یہ کنفرم ہوگیا وہ جاتے ہوئے ساتھ ڈالرز کے 4 سوٹ کیس سمیت فرار ہوئے۔