منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دل کے امراض کے لیے فائدہ مند تلسی کا پودا گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ 6 حیرت انگیز طبی کمالات

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تلسی کے پودے کا نام آپ نے یقیناً بہت سنا ہو گا، اسے انگریزی میںHoly Basil کائنات نیوز! کہا جاتا ہے . تلسی ایک طرح سے نیاز بو کی طرح ہی ہوتی ہے لیکن اس کی قسم ذرا مختلف ہے .تلسی کا پودا ہزاروں سال سے پاکستان اور ہندوستان میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ اس پودے کو گھر میں

رکھنے اور استعمال کرنے سے کون کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں. تلسی میں معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے اور کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹاکیریو فائلین پائے جاتے ہیں، جبکہ اس میں دیگر قدرتی اجزاء بھی کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں. بے شک یہ سب چیزیں صحت کے لیے کسی شفا خانے سے کم نہیں.آئیے آپ کو اس پودے کے استعمال کے 6 حیرت انگیز طبی کمالات بتاتے ہیں. 1) دل کے امراض میں مفید تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے، جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق تلسی کا پتہ کولیسٹرول کم کرتا ہے. چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ تلسی کے پتے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں. 2) دفاعی نظام بہترین تلسی کے پتے دفاعی نظام کو طاقتور بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٓصرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے

میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے. 3) ڈی این اے کا تحفظ تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہےکہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے، جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے. حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں. 4) جراثیم دور بھگائے

تلسی میں مختلف اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کئی اقسام کے جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. اس کا تیل بھی کئی جراثیم کو ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے.تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا قلع قمع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے نشانے پر بیسیلس سیریئس، اسٹائفلو کوکس اوریئس اور دیگر بیکٹیریا بھی

ہیں جنہیں یہ ختم کر دیتا ہے. 5) شوگر کے لیے بہترین کان پور میں آزاد ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ تلسی خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھتی ہے. اس کے علاوہ اس کے کئی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں. 6) گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش تلسی میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے. یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی رفع کرتی ہے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…