جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان کرنسی کی قدر گرگئی

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان کرنسی کی قدر گرگئی۔طالبان سے قبل ایک افغان کرنسی کی قدر 2 روپے 40 پیسے کی تھی، جو اب ڈیڑھ روپے ہوگئی ہے۔پشاور میں صدر کرنسی ایکسچینج حاجی گلاب نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ افغان کرنسی نہیں خرید رہے۔صدر کرنسی ایکسچینج نے کہا کہ جو کرنسی لے رہا

ہے وہ من مانے داموں خرید و فروخت کررہا ہے۔حاجی گلاب نے کہا کہ حالات ایسے رہے تو افغانی کرنسی مزید گرے گی۔دوسری جانب افغانستان کے فراروالے صدر اشرف غنی بھی برہمی کا اظہار کرنے والے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کی بھی افغانستان سے فرار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔گزشتہ روز جنرل بسم اللہ خان محمدی نے طالبان کے کابل میں داخلے پر دارالحکومت کے دفاع کا اعلان کیا تھا تاہم اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھاکہ اس نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا ، غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو۔اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جنرل بسم اللہ خان بھی افغانستان سے فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کابل ائیرپورٹ ذرائع سے بتایا گیا کہ جنرل بسم اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملٹری جہاز پر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب جنرل بسم اللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اتنا بے ایمان نہیں کہ ہزاروں فوجیوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی حمایت کا اعلان کروں، ہم افغانستان کو ان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے۔ ان کی اس ٹوئٹ میں بھی واضح نہیں کہ وہ کس مقام سے ٹوئٹ کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس متعلق بتایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…