منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نان فائلرز کے بجلی بلز پر 12فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کردیا گیا

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن )نان فائلرز کے بجلی بلز پر 12فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کردیا ہے پیسکو ،ٹیسکو سمیت دیگرڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بھی اس پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ہے جس سے صارفین کی چیخیں نکل جائیگی ۔ اس ٹیکس کااطلاق رواں سال کی یکم جولائی

سے کر دیا گیا ہے یہ ود ہو لڈنگ ٹیکس صرف ان صارفین پر نافذ ہو گا جن کے نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس جمع کروانے والوں کی فہرست میں نہیں ہیں رہائشی صارفین پر اس صورت میں یہ 7.5فیصد ٹیکس نافذ ہو گا۔ اگر مالی سال کے دوران ان کا بل کسی بھی مہینے 25ہزار روپے یا اس سے زائد ہوگا ، صنعتی و تجارتی صارفین جن کا بل 500روپے سے 20 ہزارروپے کے درمیان ہو گا ان پر یہ ٹیکس بل کی رقم سے10 فیصد شرح سے نافذ ہو گا۔ 20ہزارروپے سے زائد کی رقم پر کمرشل صارفین کو 12فیصد کی شرح سے ود ہو ہولڈنگ ٹیکس دینے کے ساتھ 1950روپے کا اضافی طے شدہرقم بھی اد ا کرنا ہو گی ۔ پیسکو ، ٹیسکو ، میں اسے نافذ العمل کردیا گیا ہے۔ اب صارفین اپنا اندراج ایف بی آر ٹیکس بھروانے والوں کی فعال فہرست میں کروائینگے ۔ تاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی یہ رقم اپناسالانہ ٹیکس ریٹرن میں دوبارہ وصول کر سکیں گے واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق ایسے نافذ ٹیکس پروفائل رہائشی صارفین جن کا بجلی کا بل 25ہزار روپے سے زائدہیں ان پر 7,5فیصد ود ہو لڈنگ ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…