جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

افغان شہریوں کی امریکی ملٹری طیاروں پر سوار ہونے کی کوشش کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی ہوائی فائرنگ

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

کابل،دوحہ (این این آئی)کابل میں امریکی فورسز نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایاکہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز نے ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے ہوائی فائر کئے ہیں۔عہدیدار

نے مزید بتایا کہ امریکا کی ملٹری پروازیں سفارتی عملے اورغیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔دوسری جانب طالبان کے میڈیا ترجمان سہیل شاہین نے طالبان کو دوبارہ ہدایت کی ہے کہ کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے طالبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی کی جان، مال، عزت کو نقصان نہ پہنچے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے صدارتی محل پر اپنے قبضے کی تصدیق کی تھی ، تاہم کابل میں صدارتی محل کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ افغان دارالحکومت سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…