اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان نے سرکاری ٹی وی چینل پر قبضہ کرلیا اور اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔طالبان کے اینکر کی جانب سے افغان عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ کابل کے عوام پر امن رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے قومی ٹی وی چینل کا کنٹرول سنبھال کر
باقاعدہ نشریات کا آغاز کر دیا ہے،سرکاری ٹی وی چینل سے طالبان کے اینکر نے عوام کے لیے پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ دوسری جانب کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوا جائے۔ تفصیلات کےمطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے طالبان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوں ۔ انکا کہنا تھاکہ امارات اسلامیہ کی جانب سے طالبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی کی جان ، مال ، عزت کو نقصان نہ پہنچے ۔دوسری جانب طالبان نےکابل میں صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ طالبان شہر میں داخل ہوگئے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی آمد سے قبل ہی عملے نے محل خالی کردیا تھا۔قبل ازیں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کو کابل میں داخل ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کابل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز فرائض سرانجام نہیں دے رہے، انتشار اور چوری ڈکیتی روکنے کیلئے طالبان کو کابل شہر میں داخلے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کابل کے شہری مجاہدین سے خوفزدہ نہ ہوں، طالبان شہر کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجاہدین کو حکم دیا گیا ہے کہ کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں۔