جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان نے علی احمد جلالی اور عمر درس گئی کو عبوری سربراہ بنانے کی مخالفت کردی، نئے ممکنہ افغان صدر کا نام سامنے آگیا

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

کابل ،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)طالبان بہت جلد ملک میں امارات اسلامیہ افغانستان یعنی اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کردیں گے ،بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان کے سیاسی سربراہ ملا برادر کو افغان صدر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ملا ہیبت اللہ سپریم کمانڈر ہونگے۔

عبوری حکومت 6ماہ کے لئے ہوگی جو مستقبل کی حکومت بنائے گی۔ طالبان نے علی احمد جلالی اور عمر درس گئی کو عبوری سربراہ بنانے کی مخالفت کر دی۔دوسری جانب مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے کہاہے کہ طالبان بندوق کے زور پر نظریات ملسط نہ کریں تو ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ استحکام اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی حل پریقین رکھتاہوں، اپنے والدکی طرح کبھی بھی غیر ملکی طاقت کی ڈکٹیشن قبول نہیں کروں گا۔افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اشرف غنی افغان عوام کو سکیورٹی اور سیاسی قیادت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوپاکستان کے ساتھ ایماندارانہ اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے، پاکستان اور افغانستان کو سیاسی استحکام اور سلامتی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ والد احمد شاہ مسعود پاکستان سے باہمی احترام پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…