اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

   افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اطلاعات پر طالبان کا بیان سامنے آگیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ٗ دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اطلاعات پر طالبان کا بیان آگیا۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام نہیں لیں گے ، کابل پر جنگ کے ذریعے قبضہ کرنا نہیں چاہتے ، کابل پر کنٹرول کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے ، کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک اپنا کام

جاری رکھیں ، تجارتی ادارے اور بینکوں میں کام کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ، کابل سے باہر نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ، افغان فورسز بھی فائرنگ بند کرکے غیر ملکیوں اور شہریوں کو راستہ دے۔انہوں نے بتایا کہ افغان صوبہ خوست پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے جہاں طالبان نے گورنر، پولیس چیف، انٹیلی جنس سینٹرسے وابستہ افراد کو کنٹرول میں لے لیا ، ہتھیار،ساز و سامان اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں، اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نیحملہ آوروں کی مدد کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ افغان انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کیلئے بھی کھلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں۔واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراو شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…