جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہیٹی میں 7.2شدت کےزلزلے نے تباہی مچا دی 304افراد ہلاک

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ اوپرنس(این این آئی)کیریبیئن ملک ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 304 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مکانات، ہوٹلز اور اسکوں سمیت متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی کی سول پروٹیکشن سروس نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 304 افراد ہلاک جبکہ 1800 سے

زائد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.2 شدت کا زلزلہ درالحکومت پورٹ او پرنس کے مغرب میں 150 کلومیٹر دور آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور زلزلے کے بعد سلسلہ وار آفٹر شاکس بھی آتے رہے۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے آیا جسے دارالحکومت میں بھی محسوس کیا گیا تاہم وہاں اس سے کوئی بھاری نقصان نہیں ہوا۔زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 949 مکانات، 7 گرجا گھر، 2 ہوٹلز اور 3 اسکولز تباہ ہوئے جبکہ دیگر 723 مکانات، ایک جیل، 3 طبی مراکز اور 7 اسکولوں کو نقصان پہنچا البتہ بندرگاہ، ایئرپورٹ اور ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔ہیٹی کے نئے وزیر اعظم ایریئل ہنری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خطرناک زلزلے سے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس صورتحال کو ڈرامائی قررا دیتے ہوئے قوم سے یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعظم نے ملک میں ایک ماہ کی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ نقصانات کے تعین تک عالمی امداد کی اپیل نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ساحلی پٹی پر واقع کچھ مقامات بالکل تباہ ہو چکے ہیں اور حکومت ان کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…