جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

بنکوں میں کام کرنے سے روک دیا گیا ٗ افغان خواتین طالبان کا بھی ردعمل آگیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان بنکوں میں ملازمت کرنے والی بعض خواتین نے کہاہے کہ طالبان اب انھیں کام کرنے کی اجازت دینے کے وعدے سے پھررہے ہیں اور انھیں ملازمتیں خیرباد کہنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے اپنے زیرقبضہ علاقوں میں ابھی سے اپنے من چاہے اقدامات شروع کردیے

ہیں۔اسی ماہ کے اوائل میں بعض مسلح طالبان جنگجو جنوبی شہر قندھار میں واقع عزیزی بنک میں گئے تھے۔انھوں نے وہاں کام کرنے والی نو خواتین کو ساتھ لیا تھا اورانھیں واپس ان کے گھروں میں چھوڑ آئے تھے۔انھوں نیساتھ ہی انھیں اور ان کے بنک مینجر کو ہدایت کی تھی کہ اب وہ کام پر نہیں آئیں بلکہ ان کی جگہ ان کے مرد رشتہ داروں کو ملازم رکھا جائے۔یہ تمام تفصیل بنک میں کام کرنے والی تین خواتین اور مینجر نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتائی ۔اس کے دوروز کے بعد مغربی شہر ہرات میں بھی ایسا واقعہ رونما ہوا تھا اور وہاں بنک ملی میں کام کرنے والی دو خواتین کیشئرز سے کہا گیا کہ وہ گھروں میں بیٹھ رہیں۔اب ان کی جگہ ان کے مرد رشتہ دار بنک میں کام کرنا شروع ہوگئے ہیں۔تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی اور ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بنکوں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو کام کی اجازت دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ملک میں امارت اسلامیہ کے نظام کے قیام کے بعدقانون سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور ان شا اللہ اس ضمن میں کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…